پاکستان اور ایران کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے:شاہ محمود قریشی

پاکستان اور ایران کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے:شاہ محمود قریشی
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان مخالف کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ ملک کے حالات درست سمت کی جانب جائیں،کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان کے ایران سے تعلقات بہتر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، ہمیں 2 چیلنجز درپیش ہیں، تیسرے بارڈر پر الجھنا نہیں چاہتے، پاکستان اور ایران کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،افغانستان کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگائی جارہی ہے، تربت میں نئے ہیڈ کوارٹر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے ہمارے دوست ممالک سے بہتر تعلقات ہوں،پاکستان مخالف کچھ عناصر نہیں چاہتے ملک کے حالات درست سمت کی جانب جائیں،ایرانی و زیر خارجہ سے 4 بار ملاقات ہوچکی ہے،ہمیں 2 چیلنجز درپیش ہیں، تیسرے بارڈر پر الجھنا نہیں چاہتے.

افغانستان کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگائی جارہی ہے، ایران کےساتھ بھی بارڈر سے متعلق معاملات چل رہے ہیں، کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان کے ایران سے تعلقات بہتر ہوں،ایران کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے جبکہ تربت میں نئے ہیڈ کوارٹر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔