لاہور میں پولیو کیس سامنے آ گیا ، ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی

لاہور میں پولیو کیس سامنے آ گیا ، ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی
کیپشن: image by facebook

لاہور : پولیو کا وائرس پاکستان کی جان چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہے ، اب تک ملک بھر سے مزید نو کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہو رہی ہے ، اب تک ملک بھر میں مزید 9 پولیو کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔

لاہور میں علامہ اقبال ٹائون کے رہائشی دس سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، بچے کے مزید ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے ہیں کہ ملک کو پولیو سے فری بنایا جائے ، اسی لیے آئے روز پولیو ورکرز پر حملے کیے جا رہے ہیں ، کے پی کے میں پولیو کی ٹیم پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گئی تھی ۔

اسی طرح ملک کے دیگر حصوں میں پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا جایا جا رہا ہے ، پولیو ٹیم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ملک میں اس وقت پولیو کیخلاف جنگ آخری مراحل میں ہے جس کو جیتنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔