اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے : فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے : فردوس عاشق اعوان
کیپشن: imaeg by facebook

اسلام آباد : مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اب لندن سے واپس کبھی نہیں آئیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایوان کو نئے اپوزیشن لیڈر کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اب لندن سے وطن واپس نہیں آئیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ ایک بھائی پہلے ہی بیرون ملک فرار ہو چکا ہے جبکہ دوسرا بھائی بیرون ملک جانے کے لیے عدالتی حکم کا منتظر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی لندن سے سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز سے نہیں لگتا ہے کہ ان کو صحت کا کوئی مسئلہ ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف بڑے مزے سے گیمز کھلیتے اور شاپنگ کرتے نظر آ رہے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کو صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔