پاکستان کا روس سے ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے پر غور

پاکستان کا روس سے ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے پر غور
کیپشن: image by facebook

ماسکو : پاکستان روس سے ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے کا خواہاں ہے ، اس سلسلے میں جلد پاک فوج کی ٹیم روس کا دورہ کرے گی ۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان روس سے ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے کا خواہاں ہے ، اس سلسلے میں معاہدہ بھی تحریر کیا جا چکا ہے ۔

پاک وفد جلد اس سلسلے میں روس کا دورہ کرے گا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کی خریداری میں دلچسپی لے رہا ہے ۔

نئے ائیر ڈیفنس سسٹم سے پاکستان کے فضائی حدود پہلے سے زیادہ محفوظ اور مضبوط ہو جائے گی ۔