امریکی و جرمن کمپنی نے کورونا ویکسین تیار کرلی

  امریکی و جرمن کمپنی نے کورونا ویکسین تیار کرلی


 نیویارک:امریکی اور جرمن کمپنی نے کورونا کی ممکنہ ویکسین تیار کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے جرمن کمپنی نے انسانوں پر اس کی طبی    آزمائش شروع کردی  ۔

ممکنہ طور پر اس سال کے  آخر تک لاکھوں افراد کو یہ ویکسین فراہم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے 6 پروگرامز کی طبی   آزمائش شروع ہوچکی ہے اور 80 پروگرام ابتدائی مراحل میں ہیں۔