گوجرانوالہ،گجرات اور سرگودھا میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے: یاسمین راشد

گوجرانوالہ،گجرات اور سرگودھا میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے: یاسمین راشد
سورس: file

گوجرانوالہ : وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں  تمام وینٹی لیٹرز  مریضوں سے بھر گئے ہیں۔گجرات اور سرگودھا میں بھی کوورنا کی صورتحال تشویش ناک ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیرصحت  پنجاب یاسمین راشد نے کہا لاہور  کے اسپتالوں میں بیڈز ،وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کا کوئی مسئلہ نہیں۔پنجاب میں کوورنا ویکسی نیشن کا عمل   تیزی سے جاری،ویکسین کاوافر اسٹاک بھی   موجود ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 90 فیصد کورونا کے مریض برطانوی کورونا وائرس کے ہیں جبکہ 10 فیصدپرانا ویرئنٹ ہے ۔ میانوالی میں ایک افریقی قسم کا کیس ہے لیکن اس سے ا ب تک کسی اور کو یہ وائرس لگنے کا کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جو ویکسین ہم لگا رہے ہیں وہ دنیا کی بہترین ویکسین میں سے ایک ہے اور یہ ویکسین برطانوی ویرئینٹ سمیت سب کے لیے موثر ہے۔  کورونا کی افریقی  قسم سے متعلق گمراہ کن  خبریں پھیلا کر  افراتفری  مچائی جا رہی ہے۔