شہباز شریف کا انتخابی اصلاحات پڑھے بغیر مسترد کرنا افسوسناک ہے:فواد چودھری

شہباز شریف کا انتخابی اصلاحات پڑھے بغیر مسترد کرنا افسوسناک ہے:فواد چودھری
سورس: file

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پہلے انتخابی تجاویز پڑھ لیں اس کے بعد رد عمل دیں۔

شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف نے وزیرِ اعظم عمران خان کی انتخابی اصلاحات کی پیشکش مجوزہ انتخابی اصلاحات پڑھنے کی زحمت گوارا کیے بغیر ہی مسترد کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انہیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیشہ سازش سے برسرِاقتدار آنے والی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے کہا تھا اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر دستیاب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کا انتخاب کرے، اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیں، ہماری حکومت انتخابی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم کی پیشکش مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور نائب صدر  مریم نواز مسترد کردی تھی۔