ن لیگ عمران خان اور عثمان بزدار کو نہیں ہٹانا چاہتی: سعید غنی

ن لیگ عمران خان اور عثمان بزدار کو نہیں ہٹانا چاہتی: سعید غنی
سورس: file

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن عمران خان اور عثمان بزدار کو نہیں ہٹانا چاہتی ۔دوہرا معیار ختم کرے۔ یوسف رضا گیلانی کو ن لیگ کی وجہ سے شکست ہوئی ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ  ن لیگی قیادت ضمنی الیکشن کو لیکر الزامات لگا رہی ہے۔ محمدزبیرکو 10 دن پہلے کہا تھا ن لیگ کوہرا چکے ۔این اے 249میں ن لیگ کوہراچکے ہیں۔2017میں بھی الیکشن ہوئے تھے لیکن ہم جیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان کو مناسب آدمی سمجھ کر ان کا احترام کرتا تھا۔شاہدخاقان نے کہا سلیکٹرز نےہمیں جتوایا ۔ن لیگ بتائےڈسکہ ،وزیر آباداور نوشہرہ میں کیسے جیتے ؟ن لیگ جیت جائے تو کہتے ہیں  لوگوں نے ووٹ دیا ۔پیپلزپارٹی جیتے تو ڈیل کہاجاتا ہے ۔ شاہدخاقان بتائیں ان کی نوازشریف سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟

ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں آصف زرداری کی ضمانت ڈیل کا نتیجہ ہے۔شہبازشریف ،حمزہ ،سعدرفیق کوضمانت ملے تو جمہوریت کی جیت کہتے ہیں۔ہم بھی کہیں گے شہبازشریف اور حمزہ کی ضمانت ڈیل کا نتیجہ ہے ۔

سعید غنی نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی پہلے جیت جاتا ہے پھر ہرادیاجاتا ہے ۔ن لیگ کی مس مینجمنٹ ان کی شکست کا باعث بنی۔ن لیگ دہرے معیار بند کرے ۔جب تک مفتاح مبینہ طور پر آگے تھے تب تک کوئی شکایت نہیں تھی۔ایسی کون سی چیز تھی جس پر مفتاح اسماعیل جشن منا رہے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ کچھ یوسیزمیں کالعدم  ٹی ایل پی ضرور ہم سے آگے تھی ۔ٹی ایل پی پہلے نمبر پر ،ہم دوسرے اور ن لیگ تیسرے نمبر پر تھی۔

الیکشن لڑنے والوں کو پتا ہے پولنگ ایجنٹ فارم 45 ساتھ لیکر آتا ہے ۔ہم الیکشن کے طریقے کو جانتے ہیں۔276پولنگ اسٹیشن کے 276 فارم 45 ہمارے پاس ہیں۔

پیپلزپارٹی نےکبھی دھاندلی کی کوشش نہیں کی ۔کراچی میں ہمارے ووٹ 25 سے 30 ہزار کے درمیان ہونے چاہئیں تھے۔ پی پی رہنماؤں پر مقدمے سندھ کے بجائے راولپنڈی میں چلائے جارہے ہیں۔سیاسی شعورمیں بلاول بھٹو کا قد سب سے اونچا ہے ۔