خاتون کے ہاں پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش

خاتون کے ہاں پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش

پشاور ، خاتون کے ہاں پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ 

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ہی وقت میں پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش اس ہپستال میں پہلی مرتبہ ہوئی ہے ۔ 

ترجمان کے مطابق پیدا ہونے والے پانچوں لڑکے ہیں ۔نومولود اور ان کی والدہ صحت مند ہیں تاہم ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔ 

خوش قسمت خاندان کا تعلق لکی مروت سے ہے اور شادی کے کئی سال بعد اللہ تعالیٰ نے ایک ہی وقت میں میاں بیوی کو پانچ بچوں کا والدین بنا دیا ۔