الیکشن ہارنے کے بعد حکومت کو الیکٹرونک ووٹنگ یاد آتی ہے، احسن اقبال

الیکشن ہارنے کے بعد حکومت کو الیکٹرونک ووٹنگ یاد آتی ہے، احسن اقبال
سورس: screen shot

نارووال ،مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ دھاندلی اور نئے ڈرامےکا نام ہے، الیکشن بار بار ہارنے پر تحریک انصاف کو  الیکٹرونک ووٹنگ  یاد آ رہی ہے ۔

نارووال میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 3 سال تک آپ کو انتخابی اصلاحات یاد نہیں آئیں، جب آپ ہر انتخاب ہار رہےہیں تو الیکٹرونک  ووٹنگ یاد آرہی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ دھاندلی اور نئے ڈرامےکا نام ہے۔

 احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے سنجیدہ ہے تو اصلاحات الیکشن کمشنر کو بھیجے،کراچی کے الیکشن نے ثابت کیا ن لیگ ہی سندھ کی کامیاب جماعت ہے، کراچی کے عوام ن لیگ کےساتھ ہیں،مسلم لیگ ن نے کراچی کو امن دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہمت نہیں کہ اسمبلی توڑ سکیں، ان کوپتہ ہےحکومت جانےکے بعدجواب دینا پڑےگا، عمران خان پکنک انجوائےکر رہےہیں وہ کوئی حکومت تو نہیں چلا رہے۔