اداکارہ حرامانی اپنے گھر کے باہر لٹ گئیں

اداکارہ حرامانی اپنے گھر کے باہر لٹ گئیں

اچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

اداکارہ حرا مانی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز مداحوں سے شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے۔

بعدازاں اداکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور اسی لمحے پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ویڈیو میں اداکارہ حرا مانی کو بھی گاڑی سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین عدم تحفظ کے احساس کا اظہار کررہے ہیں۔