پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے کیلئے تجاویز طلب 

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے کیلئے تجاویز طلب 

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنانے سے متعلق تجاویز مانگ طلب کر لی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ہسپتال میں غریبوں کا مفت علاج کرنے کی ہدایت کرنے کے علاوہ کینسر کے مریضوں کو بھی مفت ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 
وزیراعظم نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی ) کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مفت علاج اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ 
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈیزل کی قلت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈیزل کی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم دیدیا ہے۔

مصنف کے بارے میں