مری میں محدود تعداد میں گاڑیوں کے داخلے کی پابندی ختم

مری میں محدود تعداد میں گاڑیوں کے داخلے کی پابندی ختم

مری: ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کیلئے ایک محدود تعداد میں گاڑیوں کے داخلے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے اور اب عیدالفطر کے موقع پر سیاحت کیلئے آنے والے افراد بغیر کسی روک ٹوک کے مری میں داخل ہو سکیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کے بعد مری میں 8 ہزار گاڑیوں کے داخلے کی اجازت تھی تاہم اب عید کے موقع پر محدود گاڑیوں کے داخلے کی پابندی اٹھا لی گئی ہے تاہم اگر عید الفطر کے موقع پر غیر معمولی رش ہوا تو یہ پابندی دوبارہ بھی عائد کی جا سکتی ہے۔ 
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر مری جانے والوں کیلئے کوئی پابندی نہیں ہے اور سیاحوں کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں تاہم اس دوران مری جانے والی گاڑیوں کا ٹریفک کاو¿نٹ لازمی کیا جائے گا۔ 
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گاڑیوں کی تعداد اور رش کے مطابق انتظامیہ کو آگاہی دی جائے گی جو معمولی رش کو دیکھتے ہوئے دوبارہ پابندی لگانے کا فیصلہ کرے گی تاہم اس وقت تک سیاح انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرکے سیاحت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں