امپورٹڈ حکومت توہین مذہب کیسز سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کر رہی ہے: فواد چوہدری 

امپورٹڈ حکومت توہین مذہب کیسز سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کر رہی ہے: فواد چوہدری 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت توہین مذہب کیسز سیاسی مخالفن کیلئے استعمال کر رہی ہے لیکن عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کیسز سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں اور آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے یہ حرکت نہیں کی، وزیر داخلہ و قانون فاحتانہ انداز سے بتا رہے تھے کہ ہم نے یہ کر دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کردار کشی کیلئے بڑی مہم شروع ہونے والی ہے اور جعلی ویڈیوز، آڈیو کے ذریعے ان کے کردار پر بات ہو گی ۔ اس سے قبل 2018ءمیں بھی ایک خاتون کو پیسے دے کر کتاب لکھوائی گئی جبکہ نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی مہم 88 کی دہائی میں چلائی گئی تھی۔ 
فواد چوہدری نے کہا کہ ان معاملات سے حقیق آزادی کی تحریک رکنے والی نہیں بلکہ لاکھوں لوگ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے اور چاند رات کو ہزاروں نوجوان جھنڈ لے کر نکلیں گے، آج مریکی ٹی وی پر واضح ہو گیا کہ عمران خان کو کیوں ہٹایا گیا، ڈمی حکومت کے آخری ہفتے ہیں اور اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں