شاہین شاہ آفریدی کا محمد رضوان سے ٹاکرا !بات ریٹائرمنٹ تک جا پہنچی 

شاہین شاہ آفریدی کا محمد رضوان سے ٹاکرا !بات ریٹائرمنٹ تک جا پہنچی 

 لندن: محمد رضوان سے ٹاکرے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بھی دلچسپ جواب دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان سے کہا کہ کیا اب میں ریٹائرمنٹ لے لوں ۔

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے انگلینڈ میں کھیلی جانے والی کائونٹی چیمپین شپ میں بولنگ بھی کی ، ان کی بولنگ پر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیگ کیا گیا۔ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کو کہا گیا کہ دھیان رکھیں آپ کا اب بولنگ میں محمد رضوان سے سخت مقابلہ ہے۔محمد رضوان گیند کو(سوئنگ)اندر اور باہر لا رہا ہے۔

ac36e5151434df8843d8f624ce9ad282

محمد رضوان کی طرف سے ٹیگ کیےجانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان سے سوال کیا ہے کہ رضی بھائی اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں، یہ آپ کیا کررہے ہیں؟سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں۔

خیال رہے کہ محمد رضوان نے انگلینڈ میں کھیلی جارہی کاونٹی چیمپئن شپ میں بولنگ بھی کی،