عید کے موقع پر مہنگائی کا طوفان آگیا 

عید کے موقع پر مہنگائی کا طوفان آگیا 

 لاہور :ماہ رمضان میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عید پر بھی نہ تھم سکا، سبزیوں، مصالحے اورگوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔لاہور میں میٹھی عید سے ایک دن پہلے ہر سبزی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  دیسی لیموں نیتو تمام ریکارڈ توڑ دییجو ایک ہزار روپیفی کلو میں بک رہا ہے ۔ 80 روپیکلو میں بکنے والا پیاز 100 روپیکا اور 60 روپے میں کلو آنے والا ٹماٹر بھی 100 روپیکلو ہوگیا ہے،  ادرک 280 جب کہ لہسن 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔گوشت کی قیمت میں بھی 200 سے 300 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت 340 سے 380 روپے، بڑا گوشت 900  اور  بکرے کا گوشت 1700 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

کراچی میں بھی  پھلوں کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں،  لیموں کی 800 سے 1000 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔دکانداروں سے بڑھتی قیمتوں کی شکایت کریں تو ان کا وہی رٹا رٹایا جملہ کہ پیچھے سے ہی چیزیں مہنگی مل رہی ہیں، وہ تو معمولی منافع کے ساتھ بیچ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو خاص دنوں کے موقع پر  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کا نظام وضع کرناچاہیے تاکہ کوئی ناجائز منافع نہ کما سکے۔