سپریم کورٹ نے آئین ری رائٹ کیا تو پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائے گی: حکومت کی دھمکی

سپریم کورٹ نے آئین ری رائٹ کیا تو پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائے گی: حکومت کی دھمکی
سورس: file

اسلام آباد : سپریم کورٹ اور حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ حکومتی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ     پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا  کہنا ہے پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے ۔پارلیمنٹ کا قانون سازی کا آئینی اختیارکوئی نہیں چھین سکتا ۔  عدلیہ کااختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین ’ری۔ رائیٹ‘ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں ۔پارلیمان نے وکلاءبرادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبے پر قانون سازی کی ۔ اس قانون سازی سے ’وَن ۔مین ۔شو‘ اور ’ امپیریل۔ کورٹ‘ جیسے اعتراضات ختم کئے گئے ۔سپریم کورٹ کے تین سینئر موسٹ ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔

مصنف کے بارے میں