عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم پہنچ گئی 

عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم پہنچ گئی 
سورس: file

لاہور : سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار  کی  گرفتاری  کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم عثمان بزدار کی پنجاب یونیورسٹی کے قریب رہائش گاہ پر پہنچی ہے  ۔عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں مختلف مقدمات درج ہیں۔ 

قبل ازیں سابق وزیر اعلیٰ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیش ہوئے۔ نیب ٹیم نے عثمان بزدارسے  دو گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی۔ عثمان بزدار نے گزشتہ پیشی پر سوالنامہ کے جوابات دینے سے معذرت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے عثمان بزدار سے تونسہ اور ڈی جی خان میں جاری کیئے جانے والے ترقیاتی فنڈز  سے متعلق بھی سوال کیے ۔