سپریم کورٹ   کوئی بھی فیصلہ دے  ہم تسلیم نہیں کریں گے:  خواجہ  آصف 

سپریم کورٹ   کوئی بھی فیصلہ دے  ہم تسلیم نہیں کریں گے:  خواجہ  آصف 

لاہور:  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  نے کہا ہے کہ  اگر سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کوئی کارروائی کی تو  عدالت کا فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے۔

سینئر صحافی حامد میر کے نے اپنے ٹویٹ میں لکھا "وزیر دفاع خواجہ محمد آصف واضح الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کوئی کارروائی کی تو ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے"

7ee27958f4316095486c6b46f918cdac


خیال رہےایک اور پروگرام  میں بات کرتے ہوے  خواجہ آصف نے کہا کہ ججز پہلا اندر اتحاد کیلئے مذاکرات کریں اس کے بعد سیاستدانوں کو ایک جگہ بیٹھنے کا کہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ۔ سیاستدان مذاکرات کا کھیل کھیلتے رہتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات ایک ساتھ اکتوبر میں ہوں گے۔ سارا رولا ستمبر کا ہے ۔ سمجھ آئی جے؟