افغانستان میں امن کا حصول دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، اعزاز چوہدری

افغانستان میں امن کا حصول دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن: جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترک ہیں  اور تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے جب بھی مل کر کام کیا فائدہ ہوا ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد نے نہ صرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں بلکہ انہیں مار بھگایا جبکہ افغانستان میں امن کا حصول پاکستان اور امریکا کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا یقین ہے کہ مسئلہ افغانستان کا فوجی نہیں بلکہ پرامن مذاکرات واحد حل ہیں اور افغان قوم معاملے کو سیاسی طور پر حل کرسکتی ہے۔

اعزاز چوہدری نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ جموں کشمیر سمیت دیگر مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں اور پاک بھارت بات چیت کے لئے امریکا اہم کردار ادا کر سکتا ہے جس سے خطے میں امن و استحکام کے ساتھ خوشحالی بھی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امن لوٹ رہا ہے جبکہ نقل مکانی کرنے والے لوگ اپنے گھروں کو واپس آ رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں