نواز شریف ائرپورٹ سےپنجاب ہاؤس روانہ ہوگئے

نواز شریف ائرپورٹ سےپنجاب ہاؤس روانہ ہوگئے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم کی اسلام آباد ائرپورٹ پر آمد کے بعد ہی ساری چہ مگوئیاں دم توڑ گئیں ہیں ۔ ائرپورٹ پر نیب ٹیم کو طیارے تک رسائی نہ مل سکی ۔جبکہ میاں محمد نواز شریف لندن سے ائرپورٹ پر پہنچتے ہی لاونج میں آئے اور وہاں سے بڑے آرام سے پنجاب ہاؤس کی طرف روانہ ہو گئے ۔

اس موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت کی گئی تھی ۔ یاد رہے وزیر اعظم کے ضمانت قبل از گرفتاری جاری ہوئے تھے ۔ جس کی تعمیل کے لیے نیب ٹیم ائرپورٹ پہنچی تھی ۔تاہم نیب ٹیم کو نواز شریف کے طیارے تک رسائی نہ مل سکی تھی ،

وزیراعظم کےپنجاب ہاؤس پہچنے سے پہلے  ان کے استقبال کے لیے  وزیر مملکت  طلال چوہدری بھی موجود ہیں ۔