احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت

 احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار اوران کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ خواجہ حارث کی جگہ اسحاق ڈار کی جونیئر وکیل عائشہ حامد احتساب عدالت میں پیش ہوئیں ہیں ۔اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس میں4گواہان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت میں پیش نہ ہونے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جب کہ عدالت نے آج ان کے دونوں صاحبزادوں کو بھی طلب کررکھا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں اور ملزم پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہان کو پیش کیے جانے کا عمل جاری ہے۔