نااہل وزیراعظم کو پروٹوکول دینے پر عمران خان شاہد خاقان عباسی پر برس پڑے

نااہل وزیراعظم کو پروٹوکول دینے پر عمران خان شاہد خاقان عباسی پر برس پڑے

اسلام آباد :سابق نااہل وزیراعظم اور نیب کو مطلوب شخص کو شاہانہ پروٹوکول دینے پر  کپتان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر برس پڑے۔ پاکستان تحریک انصاف چئیرمین عمران خان نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے ایک بد دیانت شخص کو پروٹوکول شرمناک ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ  وزیر اعظم کرپشن جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب شخص کو شاہانہ پروٹوکول کیسے دے سکتے ہیں؟  وزیراعظم عباسی نوازشریف کو غیرقانونی ذرائع سے کمائی رقم بچانے میں مدد دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق نااہل وزیراعظم نواز احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا جس پر عمران خان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر برس پڑے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف آج بہاولپور کے علاقے دھوڑ کوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔ جلسہ گاہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایک ہزار  پولیس سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ جبکہ چیئرمین تحریک انصاف  کے چیئرمین کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گئے۔