محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا، رپورٹ 2 ہفتے بعد آئے گی

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا، رپورٹ 2 ہفتے بعد آئے گی

کراچی: پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا برطانیہ میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ہو گیا جس مین انہوں نے 4 اوورز کروائے ۔محمد حفیظ کے کنسلٹنٹ کارل کرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ 2 ہفتے بعد سامنے آ ئے گی ۔

ٹیسٹ کے حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پوری طرح پر امید ہوں کہ ٹیسٹ کلیئر کر لوں گا اور قومی ٹیم میں بطور آل راؤنڈر خدمات سرانجام دیتا رہوں گا ۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کا ایکشن سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں ایک بار پھر باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کروانے کیلئے بلایا تھا۔ ان کے ایکشن کی پہلے بھی 2 بار رپورٹ ہوچکی ہے۔