جنسی اسکینڈل، برطانوی وزیر دفاع نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جنسی اسکینڈل، برطانوی وزیر دفاع نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لندن: جنسی اسکینڈل میں ملوث برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن نے خاتون صحافی کے گھٹنے پر 15 برس پہلے ہاتھ رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنسی اسکینڈل کے حوالے مائیکل فیلن نے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کے اعتراف کیا اور کہا کہ میں نے اخلاقی طور پر گری ہوئی حرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون صحافی جولیا ہارٹلے نے مجھے خبردار کیا تھا کہ اگر پھر میں نے ہاتھ رکھا تو منہ پر مکا مار دے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے کئی اراکین کو اس وقت جنسی اسکینڈل کا سامنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں