بھارتی شہری کو لوٹنے والا سعودی تاجر ساتھیوں سمیت گرفتار

بھارتی شہری کو لوٹنے والا سعودی تاجر ساتھیوں سمیت گرفتار

دبئی کی عدالت نے 1 انڈین اور اسکے دوست کیساتھ سونے کے فرضی لین دین کی حقیقت سامنے آنے پر سعودی تاجر اور مختلف ممالک کے آٹھ افراد پر مشتمل گروہ کو تین سال قید کی سزا سنادی۔

سب پر ہندوستانی اور اسکے دوست کے اغواءاور دس لاکھ درہم چوری کرنے کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی جریدے دی گلف ٹوڈے نے رپورٹ دی ہے کہ پولیس نے 53سالہ سعودی تاجر ،2سوڈانیوں، یوگنڈا کے 3شہریوں، 1 شامی، 1 کانگو اور 1 زائر کے شہری پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔

اور ان سب نے 1 ہندوستانی اور اسکے دوست کو اغواءکیاتھا اور سونے کے فرضی سودے کا چکر چلا کر ان سے 10لاکھ درہم اور موبائل لے لیا۔ ان لوگوں نے سونے کو چیک کرنے کی بنا پر دو بار سودا منسوخ کیا اور آخر میں ہندوستانی کو ایک ہوٹل میں بلاکر سودا ختم کردیا اور پھر اسے اغواءبھی کرلیا۔

دبئی پولیس کے اعلی ٰ حکام نے کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ایسے سوداگروں کی سے بچنا چاہیے اور کوئی بھی سودا کرنے سے پہلے قانونی تقاضوں کو پوراکرنا چاہیے ۔اور تاجروں کی تصدیق بھی کروائیں تاکہ کسی پریشانی سے بچ سکیں ۔