ہمیش ریشمیا اورٹی وی اداکارہ سونیا کے درمیان مبینہ تعلقات، اہم انکشاف

ہمیش ریشمیا اورٹی وی اداکارہ سونیا کے درمیان مبینہ تعلقات، اہم انکشاف

ممبئی :معروف گلوکار اوراداکار ہمیش ریشمیا اورٹی وی اداکارہ سونیا کے درمیان مبینہ تعلقات چل رہے ہیں ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیش ریشمیا 22سالہ ازدواجی زندگی کو اختتام پزید کر کےٹی وی اداکارہ سونیا کے ساتھ رہ رہے ہیں ۔یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ سونیا ہمش اور کومل کے درمیان طلاق کی وجہ ہے۔لیکن کومل نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو اپنی طلاق کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتی۔


میرے اور ہمیش کے درمیان طلاق اس لیے ہوئی ہے کہ ہم دونوں کے درمیان اچھی بن نہیں سکی ،اس معاملے میں کسی تیسرے کو ذمہ دار ٹھہرانا نا مناسب ہے۔جبکہ ہمیش نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کومل نے باہمی مشاورت سے طلاق لی ہے ۔ طلاق کے بعد مین کومل میری خاندان کا حصہ رہیں گی۔