نیویارک حملے کے دہشت گرد کیخلاف سنگین اقدام اٹھا یا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ

نیویارک حملے کے دہشت گرد کیخلاف سنگین اقدام اٹھا یا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ

نیویارک: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مین ہٹن میں بدترین دہشت گردی کرنے والے کو سزائے موت ہونی چاہئے۔

نیویارک میں ہونے والی بدترین دہشتگردی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم کو نہ تو خود پر لگائے گئے الزمات کے دفاع میں کوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی وہ اس بدترین عمل پر شرمندہ ہے.ملزم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اگر اس کے کمرے میں کالعدم داعش کا جھنڈا لگایا جائے.اس نے 8 لوگوں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کیا۔ ایسے شخص کو تو سزائے موت ہونی چاہئیے۔

bfe684ec80c8f522047b28d63777bb01

امریکی صدر نے امریکی نظامِ انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے مزید کڑی سزاں کا نظام وضع کرنا ہو گا۔ انہوں نے ویزا لاٹری پروگرام ختم کر نے کا بھی عندیہ دیا ہے.یاد رہے کہ نیویارک کے کاروباری علاقے مین ہٹن میں ایک شخص نے سائیکل ٹریک اور راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا اور تمھارا ملک تمھارے ساتھ ہے۔