ورلڈ الیون ٹیم ایک بار پھر پاکستان آنے کیلئے راضی، میچز کب اور کہاں ہو نگے تفصیلات سامنے آ گئیں

ورلڈ الیون ہاکی ٹیم رواں ماہ میں پاکستان کا دورہ کرے گی

ورلڈ الیون ٹیم ایک بار پھر پاکستان آنے کیلئے راضی، میچز کب اور کہاں ہو نگے تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور:  ورلڈ الیون ہاکی ٹیم رواں ماہ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں منعقد ہوگی۔تمام میچز پاکستان میں ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق نومبر میں ہاکی ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں ہوگی۔پی ایچ ایف نے مستقبل قریب میں 2بڑے انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان میں ہونے کی نوید سنا دی ہے۔ گرین شرٹس اور دنیا بھر کے متعدد ملکوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے میچز کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں منعقد ہو گی، جس کے تمام میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے۔