سعودی عرب میں انٹرنیٹ پکجز اور موبائل بلوں میں اضافہ کر دیا گیا

سعودی عرب میں انٹرنیٹ پکجز اور موبائل بلوں میں اضافہ کر دیا گیا

ریاض : سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب میں یکم جنوری سے فون کے بلوں اور ڈیٹا پیکجز میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد 5 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو اس 5 فیصد اضافے کو اتنا سر پر سوار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ باقی ممالک کی نسبت سعودی عرب نے یہ جو ویلیوایڈڈ ٹیکس میں اضافہ کیا ہے یہ انتہائی کم اور مناسب ہے ۔ 

عوام پر کسی قسم کا کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار اور تقاضوں کے مطابق ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیکس کے نفاذ کے بعد موبائل فونز کے ائیر ٹائم میں بھی کمی آ جائے گی مثال کے طور پر100 سعودی ریال میں اب سے 95 سعودی ریال جتنا ائرٹائم دستیاب ہو گا کیونکہ 5 سعودی ریال ویلیوایڈڈ ٹیکس کے طور پر کاٹ لیے جائیں گے۔

اب سے ایسے تمام حضرات جو کہ موبائل میں کارڈ ڈلواتے ہیں انکے موبائل میں 5 فیصد کریڈت کم آئے گا۔ جبکہ ماہانہ بلز ادا کرنے والوں کے بلوں میں 5 فیصد ٹیکس شامل ہو گا۔