لاہور میں حسن اور حسین نواز کی جائیداد کی تفصیلات طلب

لاہور میں حسن اور حسین نواز کی جائیداد کی تفصیلات طلب

لاہور: نیب نے حسن اور حسین نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب کرل یں۔ نیب لاہور نے آج ایل ڈی اے کو ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں حسن اور حسین نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ مراسلے میں سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کے شناختی کارڈ نمبر بھی دیئے گئے ہیں اور کہا گیا ہےکہ حسن اور حسین نواز کی لاہور میں زمینوں اور جائیداد کو ڈھونڈا جائے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت دیگر اداروں کو بھی دونوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات دینے کے لیے مراسلہ بھیجا ہے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایس ای سی پی کو حسن اور حسین نواز کے مختلف کمپنیوں میں شیئرز منجمد کرنے کی ہدایت دی۔

یاد رہے احتساب عدالت نے لندن پراپرٹیز سے متعلق نیب ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی جب کہ حسن اور حسین نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں