بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، ترجمان دفتر خارجہ

بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے اپنی پہلی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کے معاملات پر ہمیشہ بات کی ہے اور کرتے رہیں گے کیونکہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہمیشہ پہلا قدم اُٹھایا۔ یہ بھارت ہی ہے جس نے مسئلہ کشمیر پر کبھی مثبت ردعمل نہیں دیا۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے 3 فریق پاکستان، بھارت اور کشمیر ہیں جبکہ بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ امریکا سے حالیہ رابطوں میں انسداد دہشت گردی سمیت تمام معاملات پر بات ہوئی تاہم بات چیت میں دہشت گردوں کی فہرستوں کے تبادلے کے حوالے سے علم نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان امن پر زور دیا ہے اور افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور امریکا ایک جیسا سوچ رہے ہیں۔ امریکا بھی یہی چاہتا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے پاک افغان باڑ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان ڈپٹی گورنر اپنے نجی دورے پر پاکستان آئے تھے اور ان کے پاکستان آنے سے متعلق مطلع نہیں کیا گیا تھا۔

یاد رہے نفیس ذکریا کی ملائیشیا میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر تقرری کے بعد دفتر خارجہ کے نئے ترجمان ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جب کہ ڈاکٹر فیصل کے پاس ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا کا اضافی چارج بھی رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں