ویرات کوہلی نے آئی سی سی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

ویرات کوہلی نے آئی سی سی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

نئی دہلی : بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آئی سی سی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔یہ میچ فکسنگ تھی یا کچھ اور اس بات کی تحقیقات ہونا ابھی باقی ہیں لیکن آئی سی سی قوانین کے مطابق کوئی کھلاڑی میچ کے دوران موبائل فون ، لیپ ٹاپ یا واکی ٹاکی استعمال نہیں کر سکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی میچ کے دوران واکی ٹاکی پر بات کرتے نظر آئے ۔کوہلی نے انٹرنیشنل میچ کے دوران واکی ٹاکی استعمال کر کے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔بھارتی کپتان میچ کے دوران کس سے گفتگو کرتے رہے آئی سی سی ایکشن لے سکتا ہے۔یہ بہت سنگین معاملہ ہے  کہ کوہلی میچ کے دوران کس سے اور کیا بات کرتے رہے ۔

واضح رہے کہ آئی سی کے قوانین مین شامل ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی میچ کے دوران موبائل فون ، واکی ٹاکی یا کوئی ایسی چیز استعمال نہیں کر سکتا جس کی وجہ سے ی شبہ ہو کہ کھلاڑی میچ فکس کر رہا ہے ۔

یاد رہے کہ کل فیروز شاہ کوٹلہ میں ہونے والے میچ بھارتی فاسٹ باؤلر اشیش نہراکا آخری میچ تھا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنا آخری میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا چاہتے ہیں جس کی اجازت انہیں بھارتی بورڈ کی جانب سے دے گئی تھی اور کل اشیش نہرا اپنا آخری میچ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ اختیار کر چکے ہیں۔