کراچی، کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ، ڈائریکٹر عبیداللہ گرفتار

کراچی، کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ، ڈائریکٹر عبیداللہ گرفتار

کراچی: نیب نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹیکے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹر عبیداللہ کو گرفتار کر لیا۔ نیب حکام آج ناصر عباس کو ہتھکڑیاں لگا کر سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے دفتر لے کر آئے اور ان کی نشاندہی پر تمام کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ڈائریکٹر کے ڈی اے عبیداللہ کو گرفتار کر کے اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا جب کہ اس دوران کے ڈی اے کے مختلف افسران سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب اہلکاروں نے کے ڈی اے کے پارکنگ اور ریکارڈ روم سمیت مختلف کمروں کی تلاشی لی اور ریکارڈ روم کے انچارج کامران کو بھی گرفتار کر لیا۔ چند ہفتے قبل سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کو کرپشن کے الزامات پر حراست میں لیا تھا جنہیں نیب کے حوالے کیا گیا۔

واضح رہے چند ہفتے قبل سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کو کرپشن کے الزامات پر حراست میں لیکر نیب کے حوالے کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں