حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت درست سمت میں ہے، مصدق ملک

حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت درست سمت میں ہے، مصدق ملک

اسلام آباد: میڈیا امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹرمصد ق ملک نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے اور افراط زر کو انتہائی کم شرح پر لایاگیاہے۔

 اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہورہاہے اور برآمدی شعبے کیلئے 180 ارب روپے مالیت کے پیکج کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے شعبے میں شروع کئے گئے منصوبوں کیلئے مشینری کی درآمد سے تجارتی توازن متاثر ہواہے۔مصدق ملک نے کہاکہ بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے۔