کنگ خان کی 52 ویں سالگرہ ، ماہرہ خان بھی میدان میں آگئیں

کنگ خان کی 52 ویں سالگرہ ، ماہرہ خان بھی میدان میں آگئیں

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 52 برس کے ہوگئے۔ انہوں نے اپنی سالگرہ اپنے خاص دوستوں کے ساتھ منائی جن میں کرن جوہر، فرح خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا بھی شامل تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سالگرہ کی یہ تقریب ان کی علی باغ والی رہائش گاہ پر منائی گئی، اس موقع پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ، بیٹی سہانا اور بیٹا ابرام میزبانی کے لیے موجود رہے۔بالی وڈ کنگ نے اس موقع پر فوٹوگرافر کے فرائض انجام دیتے ہوئے خود دوسروں کی تصاویر بھی کھینچیں۔


شاہ رخ خان کی سالگرہ پر دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداحوں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں جبکہ ان کے چاہنے والے معروف فنکار بھی شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکبادینے میں پیش پیش رہے۔ انکی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر کے ذریعے پیغام جاری کیا۔

30258a2a52a9bd7f395b8fdd42cae1bb