ایران نے امریکہ کیخلاف روس سے مدد مانگ لی

ایران نے امریکہ کیخلاف روس سے مدد مانگ لی


تہران:ایران کے رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر زور دیا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کو تنہا کرنے کے لیے طریقے تلاش کرنے میں ایران کی مدد کرے۔


علی خامنہ ای نے روسی صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کو تنہا کرنے اور مشرق وسطی میں استحکام لانے کے لیے تہران اور ماسکو کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے۔ایران کے ریاستی ٹی وی چینل کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی رہنماں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔


آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ 'ہمارے تعاون سے امریکہ کو تنہا کیا جا سکتا ہے شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ناکامی سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن امریکہ اب بھی اپنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔'خیال رہے کہ ایران اور روس شام کے صدر بشار الاسد کے دو بڑے حامی ہیں۔