کرکٹر محمد عرفان کو عمرہ ادائیگی کی اجازت مل گئی

کرکٹر محمد عرفان کو عمرہ ادائیگی کی اجازت مل گئی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے عمرہ کی ادائیگی کے لئے مشروط طور پر سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کرکٹر محمد عرفان کی درخواست پر سماعت کی۔

کرکٹر محمد عرفان کی جانب سے قدیر حسین ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے 6ماہ قبل پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ میں محمد عرفان سمیت دیگر کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے۔محمد عرفان اسپاٹ فکسنگ میں تمام الزامات سے بری ہوچکے ہیں۔

محمد عرفان عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔ لیکن ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے باہر نہیں جا سکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔

عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ اگر محمد عرفان گارنٹی دیں تو وہ ایک دفعہ کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ جس پر فاضل عدالت نے محمد عرفان کی استدعا منظور کرتے ہوئے مشروط اجازت دے دی۔

مصنف کے بارے میں