ٹرمپ اور مودی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ مل کر لڑنے پر اتفاق کرلیا

ٹرمپ اور مودی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ مل کر لڑنے پر اتفاق کرلیا


واشنگٹن : وائیٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امر یکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشتگردی کے خلاف مل کر جنگ لڑنے پر اتفاق کیا ہے ۔


اطلاعات کے مطابق وائیٹ ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کی اور دہشتگردی سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔


اس موقع پر نریندر مودی نے نیویارک میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے اور اس کو مل کر منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا ۔