آخر کار فیس بک نے وہ کام کر دکھایا جو آج سے پہلے کبھی نہ ہوا وہ کیا ہے؟ آپ بھی جانیئے!

فیس بک کی آمدن پہلی مرتبہ 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی

آخر کار فیس بک نے وہ کام کر دکھایا جو آج سے پہلے کبھی نہ ہوا وہ کیا ہے؟ آپ بھی جانیئے!

کیلی فورنیا: مایہ ناز سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران آمدن پہلی بار 10 ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئی ، جبکہ تیسری سہ ماہی کا منافع بڑھ کر 4.7 ارب ڈالر ہوگیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق فیس بانی مارک زکر برگ نے کمپنی کے معاشی اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ اس سہ ماہی میں فیس بک پر امریکی سیاستدانوں کی طرف سے کافی تنقید ہوتی رہی ہے۔ روسی ہیکروں کے امریکی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی خبروں کےبعد سے ہی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں تنقید کی زد میں آ گئیں تھی۔تاہم اس تنقید کا فیس بک کے کاروباری معاملات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔


مارک زکربرگ کا کہنا ہےکہ کمپنی کا سہ ماہی منافع 79 فیصد بڑھا ہے جبکہ آمدن میں بھی 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فیس بک کی اشتہارات سے حاصل ہونے والی کل آمدن میں 49 فیصد اضافہ ہوا اوریہ 10.14 ارب ڈالر رہی۔ اس میں سے 88 فیصد آمدن موبائل اشتہارات سے ہوئی ہے۔تیسری سہ ماہی میں فیس بک نے اشتہارات دینے والوں کو ویڈیوز میں اشتہار دینے کی سہولت دی جس کے کافی اچھے نتائج سامنے آئے۔