دماغ تیز کرنے کا انتہائی اثر کن نسخہ ۔۔ طالبعلموں کیلئے ایک تحفہ

دماغ تیز کرنے کا انتہائی اثر کن نسخہ ۔۔ طالبعلموں کیلئے ایک تحفہ

یاداشت تیز کریں ، دماغی صحت کو تندرست بنائیں

لاہور:انسان کی بہتر کارکردگی کا دارومدار اس کی دماغی صحت پر ہوتا ہے۔ انسان کی ذہنی صحت اس کی سوچنے ، محسوس کرنے اور ردِ عمل ظاہر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
عموماًافراد ذہنی صحت کو بہت کم توجہ دیتے ہیںجسکے باعث جسمانی کارکردگی اور دیگر اعضاءکے کام کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔
جس طرح ورزش جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہن پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔کھلی فضامیں ورزش دماغ کی صحت کو مزید بہتر بناتی ہے۔ ایروبک یاپٹھوں کی اسٹریچنگ یا ٹوننگ جیسی ورزشیں ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔
چکنی غذائیں دماغ میں گرمی پیدا کرتی ہیں۔اس لیے ایسی غذائیں کھائیں جن میں چکنائی کم ہو اور جو جسم کی حدت کو کم کریں۔اپنی خوراک میں پھل اور سبزیاں ضرور شامل کریں۔ سبزیاں جیسے بروکلی،پھلی اور پالک جسم کا درجہ حرارت متوازن رکھتی ہیں۔ساتھ ساتھ ہر ہفتے کم از کم دو دفع مچھلی کا استعمال بھی اعصاب کو مضبوط کرتا ہے۔
اس کے علاوہ کراس ورڈز، پزلز جیسے گیمز ذہنی قوت کو بہتر بناتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جو لوگ معلومات مہیاکرنے والی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں مثلاً اخبارات ،کتابیں اور رسالوں کا مطالعہ کرنا،کراس ورڈز جیسے گیم کھیلنا،میوزیم اور سیمینارز میں جانا، ایسے لوگ ذہنی طور پر زیادہ مستعد رہتے ہیں۔آپ کو اپنے دماغ کی صحت کے لئے صرف اپنا طرزِ زندگی تبدیل کرنا ہوگا۔اپنا موڈ بہتر کرنے کے لئے ورزش کریں۔محض 10 منٹ کی ورزش بھی آپکے ذہن کو غیر ضروری فکروں سے آزاد کرسکتی ہے۔ساتھ ہی اپنے ڈاکٹر سے اپنی ذہنی کیفیات اور تناﺅ کے بارے میں بات کریں۔
اگر آپکی نیند پوری نہ ہو تو ٹھیک طرح سے سوچنااور یاد رکھنا بے حد مشکل ہوجاتاہے۔ موسم سرما میں سونے سے قبل گرم پانی سے نہانا،سونے سے قبل مطالع،بیڈ روم میں مدھم روشنی اور سونے سے قبل چائے کافی سے پرہیزاچھی نیند کے لیے ضروری ہے۔ رات بھرسونے کے بعد اگر آپ صبح الارم کے بغیرتازہ دم بیدار ہوں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ نے بھر پور نیند لی ہے۔