سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، اسلحہ بر آمد

سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، اسلحہ بر آمد

اسلام آباد: اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران  3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 75  گھروں کی تلاشی  لی گئی۔

جمعرات کو سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،سرچ آپریشن لوہی بھیر کے علاقے شیر دھمیال میں کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران75گھروں کی تلاشی کی گئی۔

آپریشن کے دوران مختلف بور کے پستول، بندوقیں اور گولیاں برآمد   کی گئیں۔مشتبہ افرادکونامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

مصنف کے بارے میں