غیرمناسب زبان کا استعمال، بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

غیرمناسب زبان کا استعمال، بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر طارق احسن کو دفتر خارجہ طلب کیا اور غیرمناسب اور غیرسفارتی زبان کے استعمال پر احتجاج ریکارڈ کرایا. میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر طارق احسن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور غیرمناسب اور غیرسفارتی زبان کے استعمال پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا.

اس دوران حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ کسی تیسرے فریق کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو سوشل میڈیا پیج پر شیئر کرنا ہماری پالیسی کے عکاس نہیں، پاکستان دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہے اور بنگلہ دیش کے حوالے سے سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں آگے بڑھنا چاہتا ہے۔

مصنف کے بارے میں