قائداعظم کی بیٹی دینا واڈیا انتقال کر گئیں

قائداعظم کی بیٹی دینا واڈیا انتقال کر گئیں

ممبئی: بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
قائداعظم کی اکلوتی بیٹی دیناواڈیا15 اگست 1919 کوپیدا ہوئی تھیں۔ وہ قائداعظم اور رتی جناح کی بیٹی تھیں۔ انھوں نے قیام پاکستان سے قبل انیسوں اڑتیس مں پارسی نوجوان نیول واڈیا سے شادی کی جس پر قائداعظم ان سے ناراض ہوگئے تھے۔


قیام پاکستان کے بعد انھوں نے بھارت میں رہنے کوترجیح دی۔ ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی بھارت اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ ان کے بیٹے نسلی واڈیا کاشمار بھارت کے اہم کاروباری شخصیات میں ہوتاہے۔ دینا واڈیا ایک بار پاکستان آئیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2004 میں کرکٹ سیریز کے دوران انھوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انھوں نے کراچی سمیت لاہور کے کئی مقامات کی سیر بھی کی تھی۔