پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے : بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے : بلاول بھٹو


کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے۔


اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف دنیا میں کہیں بھی جرم ہو، پیپلز پارٹی نے اس کی مذمت کی ہے۔ بینظیر بھٹو نے میڈیا پرعائد آمریت کے سیاہ قوانین کا خاتمہ کیا۔


بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے، اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی کہ صحافیوں کو مکمل تحفظ ملے، ہم نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی حمایت کی۔ صحافیوں کو تحفظ اور ان کے مجرموں کو سزائیں دلانے تک جدوجہد کریں گے۔