آرمی چیف کے زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس منعقد

آرمی چیف کے زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس منعقد

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس میں شامل شرکا اس بات پر متفق تھے کہ مسلح افواج قومی مفاد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔اجلاس میں اسٹریٹیجک سیکیورٹی صورتحال کا بالخصوص افغان اور امریکی حکام سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں آرمی چیف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’آپریشنل کامیابیوں کو سماجی و اقتصادی شعبے کی ترقی کے ذریعے حکومت کی مدد سے مستحکم بنایا جائے گا، جبکہ بلوچستان میں بھی سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں پر توجہ بڑھائی جائے گی۔