'ایرانی صدر سے ٹرمپ کی ملاقات کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی'

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا   کہ ایران نے اقوام متحدہ   کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹرمپ کی ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ انھوں نے مزید کچھ بتانے سے گریز کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نورٹ نے ایک پریس کانفرنس میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹرمپ کی ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کی اس ترجمان نے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس اس سلسلے میں وضاحت پیش کرے گا۔ اس ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق ٹرمپ کی اس درخواست کو ایران کی جانب سے مسترد کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں