شاہد خاقان عباسی قوم کے مجرم کو تحفظ دے رہے ہیں، عمران خان

شاہد خاقان عباسی قوم کے مجرم کو تحفظ دے رہے ہیں، عمران خان

اوچ شریف : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کا کہنا ہے کہ نوازشریف چوری بچانے کیلئے اداروں کونشانہ بنارہے ہیں،سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پورا موقع دیا، نوازشریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟
اوچ شریف میں عوامی جلسے سے خطاب میں عمران خا ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 300 ارب روپے ملک سے باہر منتقل کیے ۔اس شخص کوووٹ نہ دینا جس کاپیسہ ملک سے باہر پڑا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان قوم کے مجرم کوتحفظ فراہم کرتے ہیں۔پاکستان میں ایک قانون کمزوراوردوسراطاقتورکیلئے ہے،
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے ،کرپشن قوموں کو تباہ کردیتی ہے،قوم کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے کیلئے پیسے نہیں ہوتے،جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے اسے یہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 کلومیٹرکی اورنج ٹرین پر200 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں،اس سے کم پیسا کسانوں پر خرچ کردیں توملک میں خوشحالی آجائیگی۔دنیا کے کسی ملک نے غربت ختم نہیں کی سوائے چین کے ،ہندوستان اپنے کسانوں کی مدد کرتا ہے، لیکن یہاں ایسا نہیں ہے،جب کسان خوشحال ہوتا ہے تو ملک خوشحال ہوتا ہے۔