ہم پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں : ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ہم پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں : ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ


کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو بندوق کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اس لئے دونوں جانب سے اس پر لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے پیچھے کھڑے ہیں کیونکہ پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اس لئے موجودہ جمہوری حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چا ہئے اور اس کے بعد انتخابات کرائے جائیں یہ عوام کا حق ہے کہ وہ جس کو بھی ووٹ دے کر منتخب کریں کسی بھی غیر جمہوری عمل کے ذریعے بننے والی حکومت کی حمایت نہیں کرینگے۔ نیشنل پارٹی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو اپنے منشور پر عمل پیرا ہو کر ملک اور قوم کے مفاد اور حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی ہے


انہوں نے کہا کہ میرے دور میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کا فی حد تک کم ہوئی تھی اور ہم نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے موثر کوششیں کی تھی گزشتہ دنوں بلوچستان سے اغواء ہونیوالی خواتین کے حوالے سے تشویش ہے کیونکہ یہ صورتحال اچھی نہیں اور خواتین کے اغواء سے حالات مزید ابتر ہو سکتے ہیں