پاکستان کا مطلب ایک اسلامی ریاست ہے : مولانا عبدالغفور حیدری

پاکستان کا مطلب ایک اسلامی ریاست ہے : مولانا عبدالغفور حیدری


اسلام آباد : مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو قرآنی تعلیمات کے فروغ اور تجوید کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے اور سمجھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پاکستان کا مطلب کیا:لااِلہٰ اِلا اﷲ"کا نعرہ نئی نسل تک پہنچانا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے پورا نظام حیات ہیٗ یعنی کہ پاکستان کا مطلب ایک اسلامی ریاست ہے۔


سینیٹ کے ڈپٹی چئیرمین ٗ مولانا عبدالغفوری حیدری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک واحد الہامی کتاب ہے جو لکھ کر نہیں بھیجا گیا بلکہ حضرت جبرائیل ؑ کے ذیعہ نبی اکرمؐ پر نازل کیا گیا اور قرآن پاک کے پہلے قاری اﷲ تبارک و تعالیٰ خود ہے ۔


انہوں نے کہا کہ اﷲ پاک نے قرآن پاک کو خود بھی تجوید کے ساتھ پڑھا اور ہمیں بھی تجوید کے ساتھ پڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے نئی نسل کو قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھانے اور سمجھانے پر خصوصی توجہ دیں۔